کراچی کے قریب وین حادثہ، دس افراد جاں بحق

کراچی: کراچی سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہونے والی وین الٹ کر سڑک سے اتری اور دیوار سے جا ٹکرائی۔ آگ بھڑکی اور دس مسافر جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے۔

کراچی سے روانہ ہونے والی وین کی منزل تو تھی حیدرآباد لیکن نوری آباد کے قریب جوکھیو موڑ پر موت کا موڑ بن گیا۔

وین الٹی اور شعلوں میں گھر گئی، آناً فاناً پھیلنے والی آگ نے  لمحوں میں پوری وین کوئلہ بنا دی، مسافروں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

ریسکیو ورکر اور عینی شاہد بتاتے ہیں کہ ٹائر پھٹنے کے باعث وین سڑک سے اتری، دیوار سے ٹکرائی اور اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں کئی مسافر جل کر راکھ ہوگئے۔

پولیس حکام کہتے ہیں وین کے سی این جی سلنڈر محفوظ ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین ماہرین کے معائنے سے ہوگا۔

حادثے کے مقام سے لاشیں جناح اسپتال کراچی جبکہ زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

burger

MQM

coup

Tabool ads will show in this div