ابوظہبی ٹیسٹ؛ پاکستان کو سری لنکا کا اسکور برابر کرنے کیلئے 153 درکار

ابوظبی: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 266 رنز بنا لئے ہیں اور اس کے 4 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے ہیں۔ سمیع اسلم 51 اور شان مسعود 59 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ اظہر علی 74 رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ تیسرے دن کھیل کے آخری اوور میں بابر اعظم 28 رنز بنا کر پرادیپ کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

ہفتہ کو ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے اوپنر سنچری پارٹنرشپ کے بعد یکے بعد دیگر آوٹ ہو گئے۔ شان مسعود 114 کے مجموعی اسکور پر 59 رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ سمیع اسلم 116 کے مجموعی اسکور پر پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، انہوں نے 51 رنز بنائے۔

ابوظہبی ٹیسٹ؛ سری لنکا کے 419 رنز کے تعقب میں پاکستان کے 64 رنز

پاکستان کی تیسری وکٹ 195 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہیراتھ نے اسد شفیق کو 39 کے انفرادی اسکور پر آوٹ کیا۔ اسد شفیق اور اظہر علی کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 79 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اس دوران اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پانچ ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے آٹھویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔

اظہرعلی کو ابوظہبی ٹیسٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 32 رنز درکار تھے، انھوں نے لکشن سنداکن کی گیند پر ایک رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، وہ سب سے کم اننگز میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین بنے ہیں۔ اظہرعلی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔

تیسرے دن کھیل کے آخری اوور میں بابر اعظم 28 رنز بنا کر پرادیپ کی گیند پر آوٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی 74 رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے 2 جبکہ پریرا اور پرادیپ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ اس سے پہلے سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 419 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔

Tabool ads will show in this div