کوئٹہ میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر کارروائی کی کوشش ناکام

راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ میں محرم الحرام پر فرقہ وارانہ بنیادوں پر کارروائی کی کوشش ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق انٹلی جینس اطلاعات کی بنیاد پر پشین کے شمال میں تورے شاہ کے مقام پر گاڑی کے ذریعے کوئٹہ میں محرم میں خلل ڈالنے کیلئے بارودی دھماکا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

بیان کے مطابق اس کارروائی میں ماسٹر مائنڈ اور اس کے دو ساتھیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اے پی پی

sectarianism

FC Balochistan

Tabool ads will show in this div