پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن قبول کرنے پر تیار ہے، رحمان ملک

Nov 30, -0001

اسلام آباد: سیاسی جرگے کی  تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھک میں پیش رفت ہوئی ہے۔ رحمان ملک کہتے ہيں پی ٹی آئی نے لچک دکھائی ہے اب حکومت کی باری ہے۔ وہ آج اسحاق ڈار سے ملیں گے۔

سیاسی جرگے کی رابطہ کاری، حکومت اور پی ٹی آئی میں اہم پیشرفت، تحریک انصاف جرگے کے فارمولے پر جوڈیشل کمیشن قبول کرنے پر تیار، رحمان ملک پی ٹی آئی کا جواب آج ڈار تک پہنچائیں گے۔

سیاسی جرگے کے اہم رکن رحمان ملک نے جہانگیرترین سے ملاقات کی تو انہوں نے جرگے کے خط کا جواب حوالے کیا، سابق وزیرکہتے ہیں تحریک انصاف نے لچک کا مظاہرہ کیا حکومت بھی دوقدم پیچھے ہٹے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے پیشرفت کی خوشخبری سنائی، بولے ن لیگ نے منظوری دی تو سیاسی جرگے کے فارمولے پر جوڈیشل کمیشن بن جائے گا۔

رحمان ملک کی آج حکومتی مذاکراتی ٹیم  کے سربراہ اسحاق ڈار سے ملاقات متوقع ہے، انہیں امید ہے کہ سراج الحق کے ساتھ مل کر فریقین کو متفقہ مسودے پر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سماء

Tabool ads will show in this div