پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

لاہور:ورلڈ کپ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے آفٹرشاکس سامنے آگئے۔ ناقص کارکردگی پرٹیم کی کپتان ثناءمیر، منيجرعائشہ اشعر اور ویمن ونگ کی جی ایم شمسہ ہاشمی کو ہٹا دیا گیا۔ کپتانی کیلئے قرعہ فال بسمہ معروف کے نام نکلا۔ سلیکشن کمیٹی بھی ختم کردی گئی۔

ویمنزورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے کی پاداش میں پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کردی گئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیرکوکپتانی سے ہٹا تے ہوئے ٹی ٹوئنٹٰ کپتان بسمہ معروف کو ون ڈے کپتانی بھی دے دی۔

یہی نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹرمحمد الیاس سمیت سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کردیا۔ٹیم منیجرعائشہ اشعرکو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ویمنزکرکٹ ٹیم کی جنرل منیجرشمسہ ہاشمی کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔

نئے جی ایم کی تقرری تک عائشہ اشعرکوعبوری جی ایم کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ثناءمیردونوں فارمیٹس میں بطورکھلاڑی انتخاب کے لیے اہل ہیں لیکن انہیں کپتانی کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام تبدیلیوں کا مقصد خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ سماء

WOMEN CRICKET TEAM

Chief Selector

Bisma maroof

Tabool ads will show in this div