پاکستانی عوام کو حرام اجزاوالی اشیاء کھلانے کا انکشاف

اسلام آباد: سرکار نے خود انکشاف کیا ہے کہ بازار میں حرام اجزا والی اشیا کی بھرمار ہے۔ 23 اشیاء کی فہرست قائمہ کمیٹی میں پیش، وفاق اور صوبوں کے متعلقہ حکام کو جمعرات کے روز طلب کر لیا گیا۔


وزارت نے پاکستانی عوام کو حرام اجزاء والی اشیاء کھلائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔


سائنس و ٹیکنالوجی نے 23 حرام اشیاء کی فہرست قائمہ کمیٹی میں پیش کر دی۔ وفاقی اور صوبائی حکام کی 26 فروری کو کمیٹی میں طلبی۔


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی حرام اجزا والی 23 اشیاء کی فہرست میں چپس، پیزا، نوڈلز، ببل گم، ٹافیاں، سوپ اور چکن سے تیار ہونے والی متعدد اشیا شامل ہیں۔  یہ اشیا ہالینڈ، اسپین، برطانیہ، امریکا، فرانس، ڈنمارک اور انڈونیشیا سے درآمد کی جاتی ہیں۔


سرکاری دستاویز کے مطابق ان اشیا میں وہائٹ اور ریڈ وائن، مشکوک چکن اور جیلیٹن استعمال کی جاتی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری میاں اعجاز نے کمیٹی کو بتایا کہ مارکیٹ میں دستیاب 67 فیصد اشیاء میں حرام اجزاء ہیں۔


ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حرام اشیاء پٹرول پمپوں اور مارکیٹ میں بک رہی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ۔۔ قائمہ کمیٹی نے حرام اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور 26 فروری کو وفاقی اور صوبائی حکام کا اجلاس طلب کر لیا۔ سماء

ODIs

war

danger

schedule

Tabool ads will show in this div