حنیف عباسی کا ہتک عزت کا دعویٰ، عمران خان کو جواب کیلئے آخری موقع

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف حنیف عباسی کے ہتک عزت دعوے کی سماعت ہوئی، عدالت نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا۔

ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی عبدالستار لنگاہ نے حنیف عباسی کے دعوے کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے آج پھر کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔

عدالت نے پی ٹی آئی چیف عمران خان کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا، مزید سماعت 3 مارچ کو ہوگی۔ سماء

فیس بک

عمران خان

Tabool ads will show in this div