چیف جسٹس کا این ٹی ایس کی بھاری فیس لینے پر اہم حکم
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے این ٹی ایس کی بھاری فیس کا نوٹس لیتے ہوئے وزارتوں کو آدھی فیس خود ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
یونیورسٹی طالبعلم کی درخواست پر چیف جسٹس نے نوکری کیلئے درخواست دینے والوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے دو ماہ میں عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ملازمتوں کے لیے بھاری فیسیں ادا کرنا پڑتی ہیں، بے روزگار افراد این ٹی ایس کی بھاری فیسں ادا نہیں کر سکتے۔ سما