پشاور اسکول حملے میں ملوث دہشتگرد کمانڈر پکڑا گیا

اسٹاف رپورٹ

پشاور : سیکیورٹی فورسز نے آرمی پبلک اسکول پشاور حملے میں ملوث ایک اور دہشت گرد گرفتار کرلیا، تاج محمد عرف رضوان حملہ کرنے والے دوسرے گروپ کا کمانڈر تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ آرمی اسکول پشاور میں ملوث اہم ملزم گرفتار کرلیا گیا، تاج محمد عرف رضوان دہشت گردوں کے دوسرے گروپ کا کمانڈر تھا، ملزم باڑہ خیبرایجنسی کا رہائشی اور پشاور کے علاقے پاوا کئی میں آئی ڈی پیز کے روپ میں ٹھہرا ہوا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تاج محمد نے اسکول حملہ سمیت کئی دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کرلیا، حملے میں ملوث پہلے گروپ کا کمانڈرعتیق الرحمان پہلے ہی فوج کی تحویل میں ہے۔ سماء

KESC

Gujrat

اسکول

policy

Tabool ads will show in this div