شرجیل میمن نے جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح کردیا

اسٹاف رپورٹ

کراچی : وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں جھاڑو پھیر کر صوبے میں ہفتہ صفائی کا افتتاح کردیا، کہتے ہیں صفائی کے معاملے پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کراچی میں جھاڑو لگاکر صفائی مہم کا آغاز کردیا، پاکستان چوک پر بلدیاتی افسران عملے کے ساتھ جمع ہوئے اور شرجیل میمن کے سامنے بھرپور ایکشن دکھایا اور سڑکوں سے کچرہ صاف کیا۔

صوبائی وزیر نے بلدیاتی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ صفائی مہم میں کوئی نااہلی برداشت نہیں کی جائے گی، گھوسٹ ملازمین کو فارغ کرنے کے معاملے پر کسی کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا، کمشنر کراچی صفائی ستھرائی سے متعلق کاموں کی نگرانی کریں گے۔

کراچی کے 5 اضلاع سمیت صوبے بھر میں حکومت سندھ کے تحت صفائی مہم تو شروع کردی گئی ہے لیکن بلدیاتی ملازمین کو تنخواہوں کی عدم فراہمی میں مشکلات کا سامنا اور مشینری کا خراب رہنا، صفائی مہم کی کامیابی کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔ سماء

biden

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div