ابوظہبی ٹیسٹ؛ سری لنکا کے 419 رنز کے تعقب میں پاکستان کے 64 رنز

ابوظہبی: پاکستان نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان 64 رنز بنا لئے اور اسے حریف ٹیم کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں، سمیع اسلم 31 اور شان مسعود 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

جمعہ کو ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم نے 227 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو چندیمل 60 اور ڈکویلا 42 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا اور پانچویں وکٹ میں 134 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 295 تک پہنچا دیا، اسی دوران چندیمل نے اپنی سنچری اور ڈکویلا نے نصف سنچری مکمل کی، یہاں پر حسن علی نے ڈکویلا کو آﺅٹ کر کے اہم پارٹنر شپ توڑ ڈالی، ڈکویلا 83 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

دنیش چندیمل ایک اینڈ پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح گرین شرٹس کے باﺅلرز کے سامنے ڈٹے رہے، انہوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 155 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اس کے بعد دلروون پریرا نے کپتان کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ میں 92 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 387 تک پہنچا کر اس کی پوزیشن مستحکم کی، اس موقع پر حارث سہیل نے پریرا کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو چھٹی کامیابی دلائی، پریرا 33 رنز بنا کر چلتے بنے، پریرا کے آﺅٹ ہونے کے بعد آئی لینڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی اپنے قائد کا ساتھ نہ دے سکا اور پوری ٹیم 419 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ رنگنا ہیراتھ 4، سرنگا لکمل 7، سنداکن 8 اور فرننڈو بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔

یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3، 3، حسن علی نے 2 اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

first innings

Abu Dhabi Test

Tabool ads will show in this div