اسلام آباد میں روسی خاتون صحافی کی پُراسرار ہلاکت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد میں روسی خاتون صحافی گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی، ترجمان پمز کہتی ہیں جسم پر بظاہر تشدد کا کوئی نشان نہیں، موت طبعی لگتی ہے۔

پولیس کے مطابق سیکٹر ایف 8 کے ایک گھر سے روسی خاتون صحافی ماریا گلونینا کی لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ روسی خاتون ماریا کے ورثاء پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے تاہم زہر خورانی کا پتہ لگانے کیلئے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ماریا گلونینا برطانوی نیوز ایجنسی رائٹر کی اسلام آباد میں بیورو چیف تھیں۔ سماء

exercises

صحافی

Tabool ads will show in this div