قاتلانہ حملہ ہوا، گلو بٹ کا ن لیگ اور پی اے ٹی پر سنگین الزام

لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ خطروں میں گھر گئے، ان کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے جان لیوا حملہ کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے ن لیگ اور پی اے ٹی پر سنگین الزام بھی لگادیا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے مرکزی کردار گلو بٹ نے خود پر قاتلانہ حملے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ  25 افراد نے حملہ کيا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

وہ کہتے ہیں کہ جان کو خطرہ ہے، ن لیگ یا پی اے ٹی مروا سکتی ہے، ڈولفن پولیس کے پہنچنے سے پہلے حملہ آور بھاگ گئے۔ سماء

PTI

MODEL TOWN

deadly attack

Gullo Butt

Tabool ads will show in this div