ایکشن پلان پرعمل،ٹی ڈی پیزمعاملہ،آرمی چیف کی وزیراعظم سےملاقات
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پاک افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی اہم بیٹھک اسلام آباد میں لگی، جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، ٹی ڈی پیز کی واپسی، فوجی عدالتوں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے غیرملکی دوروں پر بھی بریف کیا۔ سماء