مغوی بچہ قتل، لاش نہر سے برآمد
لاہور : لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے اغواء ہونیوالے بچے کو قتل کردیا گیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اور قصور کی نہر سے لاش برآمد کرلی۔
ملزم نے پہلے 10 سالہ بچے کو بہلا پھسلا کر اغواء کیا پھر قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی، کلوز سرکٹ کیمرے کی آنکھ نے ملزم کی نشاندہی کردی۔ لاہور کی نشتر کالونی سے 10 سالہ آصف 19 ستمبر کو اغواء کیا گیا، ملزم قتل کے بعد واپس آیا اور بچے کے والدین کے ساتھ مل کر اسے تلاش کرتا رہا۔
ملزم نشتر کالونی میں پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہے، ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش قصور میں بی آر بی نہر سے نکالی گئی۔ آصف کے والدین بہاولنگر سے مزدوری کیلئے لاہور آئے تھے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ سماء
PARENTS
CHILD MURDER
Murderer Arrest
تبولا
Tabool ads will show in this div