عمران خان نااہلی کیس، جمامہ کی ای میل آگئی، نعیم بخاری کے دلائل مکمل

اسلام آباد : عمران خان نااہلی کیس میں نعیم بخاری کے دلائل مکمل، بنی گالہ اراضی کیلئے رقم ملنے کی تصدیق سے متعلق جمائمہ کی ای میل پیش کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک لاکھ ڈالر کی ٹرانزکشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

پاناما کیس میں قطری خطوط کے بعد عمران خان نااہلی کیس میں ای میل کی انٹری، سپریم کورٹ میں دوران سماعت نعیم بخاری نے بتایا بنی گالہ کیلئے رقم کی تصدیق جمائما نے ای میل میں کی ہے، عمران خان کی سابق اہلیہ مزید ریکارڈ بھیجنےکی کوشش کررہی ہیں، عمران خان، نیازی سروسز کے شیئر ہولڈر تھے نہ ڈائریکٹر، جمائما کو ادائیگی کے بعد بقایا رقم پر عمران خان کا کنٹرول نہیں تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے دستاویزات لیٹر ہیڈ پر ہونی چاہیے تھیں، لگتا ہے پہلا جواب آپ نے تیار نہیں کیا، سیدھا سا کیس تھا جو طوالت پکڑتے پکڑتے یہاں تک آگیا، پہلے جواب میں 65 لاکھ بطور تحفہ دینے کا ذکر نہیں، اچانک تحفہ دینے کا معاملہ سامنے آیا۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ بے نامی اراضی ٹیکس بچانے کیلئے ہوتی ہے یہ غیرقانونی عمل نہیں، بنی گالہ اراضی بے نامی ہو بھی تو ٹیکس چوری ثابت کرنا ہوگی، جمائمہ سے آنیوالی صرف 3 ٹرانزکشن ثابت ہوئی ہیں، ایک لاکھ ڈالر کی ٹرانزکشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ جسٹس عمر عطا بندیال بولے عمران خان عوامی عہدے پر ہيں ليکن عوامی فنڈز کے حامل نہيں۔

اکرم شیخ نے بینک کو لکھے گئے خطوط پر عمران خان کے دستخطوں پر اعتراض کردیا، کہا ایک خط مریخ پر لکھا گیا دوسرا زمین پر، عدالت نے لندن فلیٹ سے متعلق قانون چارہ جوئی کی مزید تفصیلات مانگ لیں، مزید سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

IK

LETTER

FUNDS

Jamaima Khan

Disqualification case

Tabool ads will show in this div