روسی صحافی کا پوسٹ مارٹم مکمل، قتل کا شبہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : روسی صحافی ماریا گلوونینا کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، 3 رکنی میڈیکل بورڈ نتائج پر کسی حتمے پر نہیں پہنچ سکا، 2 ارکان کے مطابق خاتون کی موت گلا دبانے کے باعث ہوئی۔ وی سی پمز کہتے ہیں کہ مختلف اعضاء کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوادیے، رپورٹ آنے میں کچھ وقت لگے گا۔

اسلام آباد میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی رائٹرز کی روسی صحافی ماریا گلوونینا کا پمز میں 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم کیا، غیر ملکی صحافی کے گلے پر نشان، ہونٹ، ناخن اور ایڑیاں نیلی ہونے سے قبل کا شبہ ہوتا ہے، ذرائع کے مطابق موت کی وجہ سے متعلق ارکان میں اختلافات پایا جاتا ہے، 2 ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ خاتون کی موت گلا دبانے سے واقع ہوئی جبکہ تیسرا رکن واقعے کو قتل قرار دینے کے حق میں نہیں۔

وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روسی صحافی کی لاش دفتر کے غسل خانے سے ملی، مختلف اعضاء کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیج دیے گئے ہیں، ٹشوز اور کیمیکل سیمپلز کی رپورٹ آنے میں 8 سے 10 دن لگیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماریا گلوونینا کے گلے پر موجود نشانات پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، ان کے ہاتھوں پر رسی کے کوئی نشانات نہیں، پیروں پر رگڑ کے نشانات موجود ہیں۔ سماء

Bushra Ansari

premier

صحافی

Tabool ads will show in this div