عمران خان کا آئندہ الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/IK-NML-MONTAGE-27-09-ALI.mp4"][/video]

اسلام آباد : عمران خان نے نيا اليکشن کرانے کا مطالبہ دہراديا، آئندہ مسلم ليگ ن کو شکست دينے کا دعویٰ بھی کر ڈالا، کہتے ہيں کوئی پتہ نہيں سينيٹ ميں نواز شريف کے حق ميں ووٹ کیلئے ن ليگ نے پيسہ چلايا ہو، ووٹ نہ دينے والے تحريک انصاف کے سينيٹرز پر نظر رکھی ہوئی ہے، نمبر پورے ہوئے تو شاہ محمود قريشی کو اپوزيشن ليڈر بننا چاہئے۔

سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا، نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے بولے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیا مینڈیٹ لینا چاہئے، آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو شکست دیں گے، ن لیگ اب ہمیں ہرا نہیں سکتی، ہم تیار ہیں، ٹیم بن چکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا اب ایک مجرم پارٹی کا سربراہ بن سکتا ہے؟، کوئی پتہ نہیں سینیٹ میں نواز شریف کے حق میں ووٹ کیلئے ن لیگ نے پیسہ چلایا ہو، ووٹ نہ دینے والے تحریک انصاف کے سینیٹرز نے بہت مایوس کیا، ان پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بولے کہ نمبر پورے ہوئے تو شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بننا چاہئے، وہ سینئر ہیں، پارٹی مجھے اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتی ہے لیکن مجھے الیکشن مہم چلانی ہے، کچھ پتہ نہیں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کا راستہ روکنے کیلئے پیسہ چل جائے۔ سماء

ECP

PTI

SENATE

IMRAN KHAN

opposition leader

General Election

Midterm Election

Tabool ads will show in this div