ٹیکنالوجی

گوگل جوان ہوگیا,نیا ڈوڈل جاری

گوگل جوان ہوگیا دنیا کا معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل انيس برس کا ہوگیا ۔

انيس ويں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے گوگل نے نیا ڈوڈل بھی جاری کردیا، ڈوڈل میں ایک سرپرائزاسپنر بنایا گیا ہے جوپلے کرتے ہی گھومنا شروع کر دیتا ہے، اسپنرپلے کرنے پرہربارنیا گفٹ جیتا جاسکتا ہے۔

گوگل1998میں اسٹین فورڈیونیورسٹی کے ایک ریسرچ پراجیکٹ کے دوران اُس وقت سامنے آیا جب دوطالب علموں نے سرچ انجن کا خیال پیش کیا گوگل اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ ہے۔

گوگل عمرو عیار کی ایک زنبیل ہے جو بھرتی ہی نہیں، کوئی پتہ، نام، معلومات، غرض انٹرنیٹ کی وسیع دنیا کا کوئی گوشہ آپ سے پوشیدہ نہیں جو چاہیں لکھیں اور بآسانی تلاش کر لیں۔ سماء

search engine

spinner doodle

Tabool ads will show in this div