وزیراعظم کی مجوزہ بائیسویں آئینی ترمیم مسودہ تیار کرنیکی ہدایت
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے قائم کمیٹیوں نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔ وزیر اعظم نے کمیٹیوں کو سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے اور مجوزہ بائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے قائم دونوں کمیٹیوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ کمیٹیوں نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنی رپورٹس وزیراعظم کو پیش کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنا چاہتی ہے۔ کمیٹیاں فریقین کی مشاورت سے ضروری قوانین تیار کریں۔
وزیراعظم نے دونوں کمیٹیوں کو سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم خود بھی اس حوالے سے سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ ملاقات جرنے والوں میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ سعدرفیق، انوشہ رحمن، جام کمال، گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان، وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر ظفراللہ شامل تھے۔ سماء