کراچی میں 10،9،8محرم کیلئے ٹریفک کا پلان جاری
کراچی : ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے آٹھ ، نو اور دس محرم الحرام سے متعلق روٹس اور ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس سندھ اور محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی شہر میں آٹھ ، نو اور دس محرم الحرام سے متعلق موٹر وے پولیس کا پلان جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کو جلوس کے باعث لیاری ایکسپریس وے اور سہراب گوٹھ سے آنے والا ٹریک بند رہے گا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق ٹریک سہ پہر تین سے رات گئے نو بجے تک ٹریفک کیلئے بند رہےگا، جب کہ لیاری ایکسپریس وے اور ماڑی پور سے جانے والا ٹریک کھلا رہے گا۔ سماء
MUHARRAM UL HARAM
TRAFFIC PLAN
MOTORWAY POLICE
lyari express way
تبولا
Tabool ads will show in this div