Technology

اب پاس ورڈ کی جگہ دل کی شناخت سے ان لاک کریں

فلوریڈا : جی ہاں اب پاس ورڈ اور دیگر شناختی علامتوں سے ڈیوائسز ان لاک کرنے کا زمانہ پرانا ہونے والا ہے، کیوں کہ اب سائنس دان ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں، جس کے بعد دل کی شناخت سے آپ اپنی ڈیوائسز کو ان لاک کر سکیں گے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایسا سسٹم لایا جارہا ہے کہ موبائل فون دل کو شناخت کرکے ان لاک ہوگا۔

یونیورسٹی آف بفلو کے ماہرین کاکہنا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم دل کی شناخت پر کام کر رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ سسٹم ہر ایک تک پہنچ جائے کیونکہ ہر شخص پرائیویسی رکھنا چاہتا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق یہ ایسا سسٹم ہوگا کہ اسے پہلی بار شناخت کیلئے 8 سیکنڈز کی ضرورت ہوگی اور اس کے بعد یہ دل کو پہچان لے گا اور اسی کے ساتھ چلے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بہت جلد یہ سسٹم ہر ایک کے کمپیوٹر اور اسمارٹ فون میں آجائے گا۔ سماء

HEART

passwords

Tabool ads will show in this div