اسحاق ڈار پر فرد جرم بکواس ہیں،جے آئی ٹی اراکین شیطان نکلے
لاہور : سینیر وزیر پنجاب اور قانون راںا ثنا اللہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار پر لگنے والے الزامات بکواس اور مذاق ہیں، جے آئی ٹی اراکین ہیرے کم اور شیطان زیادہ لگتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ساتھ فراڈ ہو رہا ہے۔
سماء سے خصوصی گفت گو میں پنجاب کے وزیر قانون اور سینیر وزیر راںا ثنا اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسحاق ڈار پر فرد جرم اور الزامات بکواس اور مذاق ہیں، اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کیا ہے، الزامات کا کوئی قانونی جواز اور بنیاد ہونی چاہئے، جو اس کیس میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثے کسی کے بھی ہو سکتے ہیں، پرائیوٹ اور ملٹی نیشنل کمپنیزمیں لوگوں کی تنخواہیں لاکھوں میں ہوتی ہیں، کیا انہوں نے بھی غلط طریقہ سے پیسہ کمایا؟ اسحاق ڈار کو 80کروڑ روپے کے اثاثے آمدني سے زيادہ ہيں کہنا ہي مذاق ہے، ملک کے ساتھ فراڈ کيا جارہا ہے، قوم تمام چيزيں ديکھ رہي ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ احاطہ عدالت ميں کوئي اپني مرضي نہيں کرسکتا، عدالت کي مرضي ہوگي کہ کارروائي بند کمرے ميں کرے يا نہيں، الزام لگانے کي کوئي وجہ ہوني چاہيئے۔ سماء