وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں  گے  

کراچی: قومی ایکشن پلان اجلاس اور پاکستان ایکسپو کے افتتاح کے لیے وزیراعظم نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے۔  سندھ میں بڑی تبدیلی کے سلسلے میں پیش رفت کا بھی امکان ہے۔

 

سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلی کے اشارے ملنا شروع ہوگئے ۔ وزیراعظم آج صبح دس بجے کراچی پہنچیں گے ۔ اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے ۔

 

نوازشریف ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ بعد ازاں ایکسپو پاکستان کا افتتاح کریں گے ۔

 

آنجہانی رانا بھگوان داس کے گھر جا کر لواحقین سے ملاقات کریں گے ۔ مزید برآں، پاکستان ائیرفورس کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے ۔

 

اس دوران، سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔ ہنگامی دورے اور اہم فیصلوں کے بعد آج شام کو ہی واپس روانہ ہو جائیں گے ۔ سماء  

eid

mohajir

Tabool ads will show in this div