نواز شریف کا ذوالفقار مرزا کے سنگین الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

اسٹاف رپورٹر
جدہ: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ۔۔ ذوالفقار مرزا کی جانب سے ایم کیو ایم پر ملک توڑنے کے سنگین الزامات کی تحقیقات کے بعد ۔۔ سچ اور جھوٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے۔
جدہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیداروں سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نواز شریف کا کہناتھا کہ۔ کراچی کے مسئلے کا حل فوج نہیں۔۔ حکومت امن و امان کی بحالی کیلئے فوج سے مدد لے سکتی ہے۔۔لگتا ہے کہ عوام کے مسائل سڑکوں پر آنے سے حل ہوں گے۔۔ لوگ ہم سے کہتے ہیں کہ لانگ مارچ کرو۔۔ ۔۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ۔۔ لوگ جانتے ہیں جمہوریت کیلئے کون کام کرسکتا ہے ۔۔۔ اس لئے ان کے  پاس آرہے ہیں لیکن فی الحال کسی جماعت سے اتحاد کا نہیں سوچا۔۔ غوث علی شاہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نواز شریف  نے کہا کہ ۔۔ وہ نہ پہلے ان  سے ناراض تھے۔۔ نہ اب ہیں۔۔ وہ سندھ مسلم لیگ کا حصہ ہیں اور جلد اس حوالے سے اہم کرادار ادا کریں گے۔ سماء

کی

کے

کا

PML-N

Qadri

Long march

تحقیقات

Tabool ads will show in this div