پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 42 ہزار 666 پوائنٹس پر بند
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 77 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 666 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 77 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 666 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 71 پوائنٹس کی مندی سے 21 ہزار 821 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مارکیٹ سرمایہ میں 2 ارب 62 کروڑ 48 لاکھ 76 ہزار 94 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 36 کروڑ 81 لاکھ 7 ہزار 69 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 91 لاکھ 82 ہزار 880 حصص کی تیزی رہی۔ اے پی پی
PSX
KSE 100 Index
تبولا
Tabool ads will show in this div