عالیہ بھٹ فلم کی عکسبندی کیلئے کشمیر پہنچ گئیں

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم "راضی" کی پہلے شیڈول کی عکسبندی کے بعد ٹیم کے ہمراہ کشمیر پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم ”راضی“ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل کروا لی ہے اور اب وہ بقیہ فلم کی عکسبندی کے لئے ٹیم کے ہمراہ کشمیر پہنچ گئیں ہیں۔

عالیہ نے کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں ہدایت کارہ میگھنا گلزار کے ساتھ میں لی گئی تصاویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہیں۔ فلم آئندہ سال 11 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ اے پی پی

ACTRESS

Alia bhatt

film Raazi

Tabool ads will show in this div