سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے آخری چند گھنٹے، صارفین پریشان

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ہر کام آخر میں کرنے کا نقصان، 3 یا اس سے زيادہ سميں رکھنے والے صارفين بائیومیٹرک تصدیق کیلئے پریشان ہيں، چند گھنٹے باقی ہيں، رات 12 بجے تک فنگر پرنٹس کے ذريعے سمز کی تصدیق کروائی جاسکتی ہے۔

موبائل فون سمز کی بائيوميٹرک تصديق کا آج آخری دن ہے، اور چند گھنٹے ہی باقی ہیں، پاکستان ٹيلی کميونيکشن نے 26 فروری تک 10 کروڑ سموں کی تصديق کا ہدف مقرر کيا تھا مگر اب بھی 2 کروڑ سے زيادہ سمز کی تصديق باقی ہے۔

پی ٹی اے ایک کروڑ سے زيادہ لاوارث سمز کو بلاک کرچکا ہے، ايک شناختی کارڈ پر اگر 3 يا 3 سے زيادہ سمز ہيں تو اُن کی ويریفکيشن کيلئے اب صرف 4 گھنٹے بچے ہيں، فنگر پرنٹس کے ذريعے جن سموں کی تصديق نہيں ہوسکی اُن کی منسوخی کا عمل کل سے شروع ہوجائے گا۔

تین سے کم موبائل فون سمز رکھنے والے صارفين پريشان نہ ہوں کيونکہ اُن کيلئے بائیومیٹرک تصدیق کی آخری تاریخ 13 اپریل ہے۔ سماء

Musharraf

row

Tabool ads will show in this div