کلثوم نوازکی طبیعت بگڑنے لگی،نوازشریف کے پھرلندن جانیکا امکان

اسلام آباد : سماء کے ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے، جس کے بعد نواز شریف کے آج لندن جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے موصول ہونے والی اطلاعات  میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ لندن اسپتال میں زیر علاج برطرف وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے کامیاب ہونے والی ن لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے، جس کے بعد نواز شریف کے آج ہی لندن جانے کا امکان ہے۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کلثوم نواز کے بچے مریم نواز، حسن اور حسین نواز اس وقت لندن میں ہی موجود ہیں، جب کہ نواز شریف کے داماد بھی کلثوم نواز اور اہل خانہ کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔

 عدالت میں نوازشریف نے اپنی اہلیہ کی طبیعت خرابی کا بتایا تھا جس کی وجہ سے عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دی۔  واضح رہے کہ بیگم کلثوم نوا زگلے میں کینسر کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں جبکہ ان کی کیموتھراپی ابھی شروع ہونا ہے۔ سماء

PTI

CANCER

MARYAM NAWAZ

Kulsoom Nawaz

NA120

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div