کراچی : بھتہ خور بے خوف، پان منڈی ميں دکان پر تالا، سنگین نتائج کی دھمکیاں

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کی پان منڈی میں بھتہ خور دکان پر دھمکی آمیز پرچی کیساتھ تالا بھی ڈال گئے، تاجروں نے احتجاجاً دکانیں بند کردیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی جانب سے لگایا گیا تالا توڑ پر دکانیں کھلوادیں۔

وزیراعظم نے اپنے دورے میں شہر قائد کو امن کا گہوارہ اور بھتہ خوری سے نجات دلانے کا اعلان کیا، ایپکس کمیٹیوں کے اجلاس پر اجلاس بھی ہوئے لیکن کراچی میں بھتہ خوروں کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں۔

کراچی کی پان منڈی میں بھتہ خور اسٹیل کی دکان پر دھمکی آمیز پیغام لگاکر چلے گئے، ہمت تو دیکھیں ملزم نے اپنا رابطہ نمبر بھی دیدیا اور دکان کو اپنی ملکیت سمجھ کر زنجیر کیساتھ تالا بھی ڈال دیا، دکاندار اپنی دکان پر دوسرا تالا دیکھ کر پریشان ہوگیا۔

تاجروں کا شکوہ ہے کہ پولیس پان منڈٰی کی سیکیورٹی کے بجائے وی وی آئی پی موومنٹ کی سیکیورٹی پر تعینات ہوتی ہے۔

بھتہ خوروں کی دھمکی کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی جانب سے لگایا گیا تالا توڑ دیا، ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ پان منڈی کی سیکیورٹی بڑھادی، بھتہ خوری کیخلاف تاجروں نے احتجاجاً دکانیں بند کردیں، تاہم پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے کاروبار کا آغاز کردیا۔ سماء

burger

Long march

Narendra Modi

identity

expats

Naeemul Haq

Tabool ads will show in this div