دولت کے بل پر سینیٹرز بننے کا مکروہ دھندا روکنا ہوگا، وزیراعظم
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دولت کے بل بوتے پر سینیٹر بننے کا مکروہ دھندا روکنا ہوگا، اس سلسلے میں سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔
سینیٹ الیکشن سے قبل سیاسی اصطبلوں میں ہنہناہٹ بڑھی تو سب کو ہی اپنے اپنے گھوڑوں کی فکر لگ گئی، وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے اے پی سی بلائی تو حلیف ہی نہیں حریف بھی پہنچ گئے۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام جماعتوں کو ایوان بالا کے تقدس کو بچانے اور بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، دولت کے بل پر ضمیر خرید کر سینیٹ میں آنا ایک مکروہ دھندا ہے۔
وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ کو سیاسی جماعتوں کی شرمندگی کا سبب قرار دیا اور کہا کہ دولت کے بل پر الیکشن لڑنے والوں کو بھی سوچنا چاہئے۔ سماء