کیا آپ بتاسکتے ہیں یہ تصویرکب کھینچی گئی؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرمداحوں کے لیے ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے ان کی یادداشت کا امتحان لینا چاہاہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس تصویر میں اپنے عہد کی مشہور جوڑی دو’’ڈبلیوز‘‘ اور معروف گلوکار شہزاد رائے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

وسیم اکرم نے تصویرکے کیپشن میں یہ تو بتا دیا کہ یہاں وہ وقار اور شہزاد رائے کے ساتھ امریکا میں موجود ہیں لیکن ساتھ ہی یہ مداحوں سے پوچھا ہے کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کس سال کی تصویر ہے؟۔

سوال پوچھنے کی دیر تھی کہ مداحوں نے جوابات کے ڈھیر لگا دیے ، یہ الگ بات کہ ان کے اندازے وسیم اکرم کی توقعات کے قدرے برعکس رہیں گے کیونکہ کسی نے اس تصویر کو قبل از مسیح کا قرار دیا تو کسی نے کہا جب شہزاد رائے کو امریکا کے بجائے اسکول میں ہونا چاہیئے تھا۔ حد تو یہ ہے کسی نے اس تصویر میں شہزاد رائے کی موجودگی کو ہی جعلی قراردیا۔

AMERICA

Shehzad Roy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div