سماء نے مجوزہ 22ویں آئینی ترمیم کا مسودہ حاصل کرلیا
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سماء نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں پیش کیا گیا 22ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ حاصل کرلیا، سینیٹ الیکشن میں خفیہ کے بجائے اوپنگ ووٹنگ کی تجویز دی گئی ہے۔
سماء ایک بار پھر سب پر بازی لے گیا، مجوزہ 22 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ حاصل کرلیا، سینیٹ الیکشن میں خفیہ کے بجائے اوپن ووٹنگ کی تجویز، پارٹی امیدوار کو ووٹ نہ دینے والا رکن اسمبلی نااہل قرار پائے گا۔
سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدوار کو ووٹ نہ دینے والے رکن اسمبلی کی نااہلی کیلئے آئین کے آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کی تجویز ہے، ایوان بالا کے انتخابات میں خفیہ رائے دہی سے استثنیٰ کیلئے آرٹیکل 226 میں ترمیم کی جائے گی۔
مجوزہ 22ویں آئینی ترمیم کا بل 3 پیراگراف پر مشتمل ہے، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ترمیم فوری طور پر نافذالعمل ہوگی۔ سماء