برطرف وزیراعظم نواز شریف کا پنجاب ہاؤس میں قیام کا فیصلہ
لاہور / اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد وہ اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں موجود ہیں ۔ نواز شریف نے کچھ روز کیلئے پنجاب ہاؤس میں قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب ہاؤس آمد پر نواز شریف نے پارٹی کے سینیر رہنماؤں سے ملاقاتیں اور مشاورت بھی کی۔ کچھ دیر آرام کے بعد نواز شریف کی جانب سے آج پریس کانفرنس کا بھی امکان ہے۔ سماء