سینیٹ الیکشن کیلئےجوڑتوڑعروج پر،رحمان ملک متحدہ ملاقات آج ہوگی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سينيٹ اليکشن کيلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے، رحمان ملک ايم کيو ايم کی قيادت سے ملاقات کيلئے کراچی روانہ ہوگئے ہیں، ٹيکنوکريٹ اور خواتين کی نشستوں کے بلامقابلہ انتخاب پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق رحمان ملک پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہدایت پر کراچی گئے ہیں۔ رحمان ملک ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور انہیں سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب کرانے پر راضی کریں گے۔

کراچی روانگی کے باعث رحمان ملک کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے۔ رحمان ملک نے سماء سے گفت گو میں بتایا کہ اسحاق ڈار سے ملاقات اب رات نو بجے کے بعد اسلام آباد میں ہوگی، سراج الحق سے بھی بات ہو گئی ہے، وہ بھی اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقات میں موجود ہوں گے۔ سماء

puppet

آج

bail

hezbollah

guinea

Tabool ads will show in this div