سندھ میں تین ماہ کیلئے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی

اسٹاف رپورٹ


کراچی   :    وزیراعلیٰ سندھ نےسندھ میں پولیس افسران کی ٹرانفسنگ پوسٹنگ پرتین ماہ کیلئے پابندی لگادی، انہوں نے اعتراف کیا کہ پولیس میں تجربہ کار افسران کی شدید کمی ہے۔

ایپکس کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ کیلئے صوبے میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنا ہے، اس لیےاب سندھ پولیس افسران کی اکھاڑ پچھاڑ نہیں ہوگی، کوئی پولیس افسر ان کا تبادلہ بھی نہیں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شکوہ بھی کر ڈالا، بولے پولیس میں تجربہ کار افسران کی شدید کمی ہے، جو کچھ سینیر تھے انہیں عدالت نے ہٹادیا۔ سائیں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے، جہاں بھی دہشت گردی کی معلومات ملیں گی۔۔وہاں پولیس اوررینجرزمشترکہ آپریشن کرے گی۔ سماء

rizvi

Inqilab March

سندھ

street crimes

Tabool ads will show in this div