نواز شریف خاندان نیب کے سامنے ضرور پیش ہوگا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/09/governor-sindh-khi-sot-24-09.mp4"][/video]

کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اور شریف فیملی نیب کے سامنے ضرور پیش ہوگی، سابق وزیراعظم جلد پاکستان آرہے ہیں۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جلد وطن لوٹ رہے ہیں، وہ اور ان کی فیملی نیب کے سامنے ضرور پیش ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی کل وطن واپس آکر نیب کا سامنا کریں گے، وہ استعفیٰ دے گے یا نہیں اس حوالے سے وہ خود ہی بتاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب عدالت نے طلب کر رکھا ہے۔ سماء

PM

governor sindh

mushahid ullah

MARYAM NAWAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div