پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیگا،سرتاج عزیز

ویب ایڈیٹر:


لاہور   :   سینیر مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں،تاہم مسئلہ کشمیر پر بات کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے اس بات کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفت گو مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی اور اشتعال انگیزی کم کرنا چاہتا ہے، خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر بات کیے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے، مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل رہے گا، بھارت کے دفاعی بجٹ میں ضافے سے متعلق بوچھے گئے سوال کے جواب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ کا پاکستان آنے کا دورہ بھارت نے خود منسوخ کیا تھا، تاہم خطے کا امن دونوں ممالک کے درمیان پر امن مذاکرات سے مشروط ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ سماء

کرنے

نے

law

female

کیخلاف

pentagon

خارجہ

objections

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div