جرمن پارلیمانی انتخابات، پولنگ جاری

برلن : جرمن پارلیمنٹ کی چھ سو تیس نشستوں کیلئے پولنگ جاری ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق انگیلا میرکل آج ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے چوتھی مرتبہ چانسلر بن جائیں گی۔

جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے بھی جرمن عوام کو پولنگ میں جوق در جوق شریک ہونے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ووٹ ڈالنا ایک سماجی ذمہ داری ہے اور اس کا احساس کیا جائے۔ جرمن صدر نے ان خیالات کا اظہار اخبار بلڈ اَم زونٹاگ کے لیے لکھے گئے اپنے مضمون میں کیا ہے۔ یہ آج 24 ستمبر کی اشاعت میں شامل ہے۔

چانسلر میرکل کی عوامی مقبولیت میں دو فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ چھتیس فیصد سے زائد تھی اور پولنگ سے ایک روز قبل یہ چونتیس فیصد پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ایس پی ڈی کی مقبولیت میں ایک فیصد کی کمی ہوئی اور یہ بائیس فیصد سے اکیس فیصد پر آ گئی ہے۔ ان دونوں پارٹیوں کی عوامی پسندیدگی میں کمی کا فائدہ اے ایف ڈی کو پہنچا ہے اور اُس کی عوامی حمایت گیارہ سے بڑھ کر تیرہ فیصد ہو گئی ہے۔ یہ یقینی طور پر پارلیمنٹ کی تیسری بڑی جماعت بننے کی پوزیشن میں ہے۔ سماء

POLLING

Tabool ads will show in this div