آصف زرداری اور عمران خان میں رابطہ، 22ویں ترمیم پر گفتگو

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : آصف زرداری اور عمران خان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوگیا، ترجمان کے مطابق کپتان نے سابق صدر سے 22 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کردی، کپتان کا کہنا تھا کہ ترمیم ہارس ٹریڈنگ روکنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ سابق صدر نے عمران خان سے سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی، ترجمان عمران خان کے مطابق کپتان نے سابق صدر سے گفتگو کے دوران ہارس ٹریڈنگ کو سیاستدانوں کے ماتھے پر سیاہ دھبہ قرار دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی پر زور دیا کہ وہ بھی حکومت کے اچھے اقدام 22 ویں ترمیم کی حمایت کرے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ مستحکم جمہوریت کیلئے ترمیم اہم سنگ میل ثابت ہوگی، عمر چیمہ کے مطابق پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان سینیٹ الیکشن میں تعاون پر مزید بات چیت وزیراعلیٰ پرویز خٹک کریں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کل پی پی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر تفصیلات سے آگاہ کریں گے، انہوں نے بتایا کہ پہلے پرویز خٹک اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں رابطہ ہوا، پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کی بات کی اس کے بعد آصف زرداری نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا، عمران خان نے آصف زرداری سے خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ روکنے میں تعاون کی درخواست کی۔ سماء

Nine Zero

promise

عمران خان

Tabool ads will show in this div