لاہور میں باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے2افراد جاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور   :    وقفے وقفے لاہور میں بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ رات گئے موسلادھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ نکاسی نہ ہونے سے رحمت لوگوں کے لیے زحمت بن گئی۔ شاہدرہ میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور میں بارش ہوئی اور خوب ہوئی، موسلادھار بارش سے سڑکوں پر پانی ہی پانی ہوگیا۔ بروقت نکاسی نہ ہوسکی اور شہری پھر مشکل میں پڑ گئے، پیدل تو پیدل گاڑی والوں کیلئے بھی گزرنا دشوار ہوگیا۔

ادھر شاہدرہ میں بارش اور طوفانی ہواؤں سے گھر کی چھت گرگئی، ریسکیو حکام کے مطابق شاہدرہ ماچس فیکٹری کے قریب بھینسوں کے باڑے سے متصل کچے گھر کی چھت  زمین بوس ہوگئی۔ تین افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔۔۔ لیکن دیر ہو چکی تھی، دو افراد دم توڑ گئے۔ تیسرے شخص کی زندگی بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ سماء

میں

لاہور

terror