بیگم کلثوم نواز کی اسپتال سے چھٹی، گھر منتقل

لندن : سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی اسپتال سے چھٹی ہوگئی، گھر منتقل کردیا گیا، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، مریم، حسن اور حسین نواز انہیں گھر لے کر گئے

این اے 120 سے کامیاب ن لیگ کی رہنماء اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کو لندن کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، وہ گھر منتقل ہوگئیں۔

بیگم کلثوم نواز خود چل کر اسپتال سے باہر آئیں، اس موقع پر ان کے شوہر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، بیٹی مریم نواز، صاحبزادے حسین اور حسن نواز بھی موجود تھے۔

مزید جانیے :  بیگم کلثوم نواز آپریشن کے بعد آئی سی یو سے وارڈ منتقل

میاں نواز شریف نے بیگم کلثوم نواز کیلئے دعائیں کرنے پر تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ حسین نواز کے مطابق سابق خاتون اول کی ابھی کچھ رپورٹس آنی باقی ہیں جس کے بعد ان کے مزید ٹریٹمنٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کے باعث لندن لے جایا گیا جہاں اب تک ان کی دو بار سرجری ہوچکی ہے۔ سماء

CANCER

MARYAM NAWAZ

hussain nawaz

Kulsoom Nawaz

Discharge

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div