وزیراعظم کی نئی دہلی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کیلئے طیارہ بھیجنے کی ہدایت

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر پھنسے 200 سے زیادہ پاکستانی مسافروں کو لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ بھیجنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کے پھنسنے کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کو متعلقہ حکام سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو پی آئی اے کا خصوصی جہاز نئی دہلی بھیجا جائے، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو پھنسے ہوئے پاکستانیوں کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ بحرین سے پاکستان آنیوالے طیارے نے آسمانی بجلی گرنے کے باعث نئی دہلی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی، جہاز میں 214 پاکستانی سوار ہیں جو 10 گھنٹے سے زیادہ ایئرپورٹ پر پھنسے رہے، معاملہ شجاعت عظیم کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے پی آئی اے دہلی اسٹیشن کے منیجر کو مسافروں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی، بعد ازاں دفتر خارجہ بھی اس عمل میں شامل ہوا اور مسافروں کو لاؤنج میں جانے کی اجازت دیدی گئی۔ سماء

eid

orange

Tabool ads will show in this div