ضمنی انتخابات: بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ ناکام

لاہور : این اے 120 لاہور کے انتخابات میں بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا،الیکشن کمیشن نے تجرباتی نتائج پر تشویش کا اظہار کردیا، عام انتخابات میں بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال ناممکن ہوگیا۔

این اے 120 لاہور میں ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک مشینیں پہلے تجربے میں ہی دھوکہ دے گئیں، 12 فیصد ووٹرز کی تصدیق ہی نہ ہوسکی۔ 22181 میں سے 2646 انگوٹھے شناخت نہیں ہوسکے، تصدیق شدہ ووٹروں کی شرح تقریباً 88 فیصد جبکہ غیر تصدیق شدہ ووٹرز کی شرح 12 فیصد بنتی ہے، نہ شناخت ہونے کی شرح پر ہمیں تشویش ہے۔

ووٹرز کی سکن پرابلم، انگلیوں کے مٹے ہوئے نشانات اور نادرا کا نامکمل ڈیٹا 12 فیصد ووٹرز کی تصدیق میں رکاوٹ بن گیا۔ یہ استعمال نہیں ہوں گی 2018ء کے انتخابات میں، قانون میں لکھا گیا ہے کہ یہ مشینیں تجرباتی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں استعمال ہوں گی اور ان کی رپورٹس پارلیمنٹ میں جائیں گی۔

ملک بھر میں ووٹرز کے بائیو میٹرک ڈیٹا کی صورتحال کیا ہے، الیکشن کمیشن نے نادرا سے تفصیلات مانگ لیں، حکومت کو مردم شماری رپورٹ جلد جاری کرنے کیلئے مراسلہ بھیج دیا گیا۔ سماء

ECP

NADRA

Bye Election

NA 120

Bio Metric Machine

Tabool ads will show in this div