واہ کینٹ: عمارت زمین بوس ہونے سے سات افراد جاں بحق  

Nov 30, -0001

راولپنڈی: بارش نے پھر تباہی مچا دی۔ واہ کینٹ میں دو منزلہ عمارت گرنے سے سات افراد جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے فوج کے جوانوں نے بھی ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔

 

موسلادھار بارش نے قیامت ڈھا دی۔ پکا مکان بھی کچا ثابت ہوا۔ دو منزلہ گھر بارش کا دباؤ برداشت نہ کر سکا۔ پوری عمارت دھڑام سے گر گئی۔ واہ کینٹ کے علاقے آصف آزاد میں کہرام مچ گیا۔

ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا بھی امتحان تھا۔ آرمی، ریسکیو اورعلاقہ مکینوں نے آٹھ گھنٹے سے زائد جدوجہد کے بعد رات گئے امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔

مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد کے ساتھ چار بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔ سماء

masterpieces

Tabool ads will show in this div