گزین مری اٹھارہ سالہ جلاوطنی کے بعد وطن پہنچتے ہی زیرحراست

کوئٹہ: بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ نواب زادہ گزین مری کو وطن واپس پہنچنے پرحراست میں لے لیا گیا۔

گزشتہ اٹھارہ سال سے خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزارنے والےسابق وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری کو کوئٹہ پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواب زادہ گزین مری دبئی سے جیسے ہی کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے، سیکورٹی اداروں نے انہیں پانچ ساتھیوں کے ہمراہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

گزین مری بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسجٹس نوازمری قتل کیس میں نامزد تھے، جسٹس نواز مری کو سات جنوری دوہزارکو قتل کیا گیا تھا ۔

حراست میں لیے جانے پر نوابزادہ گزین مری کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے باوجود بھی گزین مری کو حراست میں لیا گیا ۔

واضح رہے کہ جسٹس نوازمری قتل کیس میں نواب خیر بخش مری ،گزین مری اور خاندان کے دیگرافرادنامزد ہیں۔ گزین مری 18 سال سے دبئی میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ سماء

BLA

Balochistan Liberation Army

Ghazan Marri

Justice Nawaz Marri murder

Nawaz Khair Bakhsh Marri

restive province

separatist movement

Baba Marri

Tabool ads will show in this div