آسمانی بجلی سے متاثرہ پرواز جی ایف766دہلی سے لاہور روانہ

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


نئی دہلی  :  آسمانی بجلی سے متاثر ہو کر نئی دہلی لینڈ کرنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز جی ايف766دہلی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔  ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق پرواز دس بج کر پندرہ منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کریگی۔

آسمانی بجلی سے فنی خرابی کا سامنا کرنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز جی ایف 766 کو نئی دہلی سے لاہور کیلئے روانہ کردیا گیا ہے،ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق پرواز پاکستانی وقت کے مطابق دس بج کر پندرہ منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ طیارے میں دو سو چودہ پاکستانی مسافر سوار ہیں۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے بھی دہلی ایئرپورٹ پر پھنسے مسافروں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ بھیجنے کی ہدایت کی گئی تھی، وزیراعظم نے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کو متعلقہ حکام سے رابطے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی شہری کی خیریت اور فوری واپسی سے متعلق ہدایات دی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بحرین سے لاہور جاتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز جی ایف 766 نے آسمانی بجلی کے باعث پیدا ہونے والی فنی خرابی پر نئی دہلی ایئرپورٹ ہر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ سماء

لاہور

سے

جی

Sohail Khan

Tabool ads will show in this div