واہ کینٹ ریسکیوآپریشن،اسپیشل ہائیڈرالک کنکریٹ کٹراستعمال ہو،آئی ایس پی آر

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی   :   آ ئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات واہ کینٹ میں گرنے والی دو منزلہ رہائشی عمارت میں آٹھ افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہوئے، ترجمان کے مطابق ریسکیو آپریشن میں خصوصی کٹر کا استعمال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات واہ کینٹ میں عمارت گرنے سے آٹھ افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ عمارت کے ملبے سے چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں ملبہ ہٹانے کیلئے خصوصی ہائیڈرالک کنکریٹ کٹر استعمال کیے گئے،واضح رہے کہ گزشتہ رات مسلسل بارش کے باعث واہ کینٹ کے محلہ منیرآباد میں دو منزلہ رہائشی عمارت تیز بارش کے باعث زمیں بوس ہو گئی تھی۔ ریسکیو آپریشن کے بعد عمارت کے ملبے میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا، واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ سماء

masterpieces

Tabool ads will show in this div