سینیٹ انتخابات،اراکین کو موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی عائد

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے دوران اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے موبائل فونز ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی۔

پانچ مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے موبائل فونز ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے تحت ہونگے، اراکین پولنگ کے موقع پر مکمل راز داری کا برتیں گے۔ ووٹ ڈالتے وقت موبائل یا الیکٹرک اشیاء ساتھ نہیں لائیں گے۔ دوسری جانب  الیکشن کیلئے بیلٹ پیرپز

سینیٹ کی باؤن نسشتوں کیلئے پانچ مارچ کو پولنگ کا عمل شروع ہوگا، جس میں تین سال کیلئے ایوان بالا کے اراکین کا چناؤ عمل میں آئے گا، پنجاب اور سندھ کی گیارہ گیارہ نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا، جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی باری باری نشستوں پر انتخابات ہوں گے جس کے لئے متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔ فاٹا کے چار سینیٹرز کا انتخاب فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کریں گے، جب کہ وفاقی دارالحکومت سے دو امیدواروں کا انتخاب ارکان قومی اسمبلی کریں گے۔ سماء

پر

rizvi

کو

releases

bail

fever

nih

Tabool ads will show in this div