پاکستان اگلی سارک کانفرنس کی میزبانی کریگا، بھارتی سیکریٹری خارجہ
ویب ایڈیٹر :
اسلام آباد : بھارتی سیکریٹری خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ مشترکہ مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت مل کر کام کرنے کیلئے تیارہیں، آج ہونے والی ملاقات میں سرحدوں پر کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے، انہوں نے ایک بار پھر بھارتی مطالبے کو دھراتے ہوئے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ ممبئی حملہ کیس کومنطقی انجام تک لےجایاجائے۔
اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سےمختصر گفت گو میں بھارتی سیکریٹری خارجہ نے آج ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ اگلی سارک کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا، پاکستان سارک کاآئندہ چیئرمین ہوگا، دونوں ممالک مشترکہ مسائل کے حال کیلئے مل کر کام کرنے کو تیارہیں، پاکستانی ہم منصب اور دیگر حکام کے ساتھ خوشگوار اور مثبت ماحول میں بات ہوئی۔
جے شکر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ممبی حملوں اور سرحدی کشیدگی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، آج ملاقاتوں میں سرحدوں پرپاک بھارت کشیدگی ختم کرنےپرزوردیاگیا، ایل او سی پر ہونے والی فائرنگ اور گولہ باری بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ ہے، جب کہ بھات کی نیندیں حرام کرنے والے ممبئی کیس پر ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملہ کیس کومنطقی انجام تک لےجایاجائے۔ دوسروں کو نصحیت خود میاں فصحیت کے آداب سیکھانے والا بھارت شاید یہ بھول گیا کہ وہ خود اپنے ملک میں سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کے مجرموں کو رہا کر چکا ہے۔سماء